۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزہ/ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن مولانا محمد صادق جعفری سے گلستان سوسائٹی اسکیم 33میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کو جماعت اسلامی کے تحت 15اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر فلسطینی مسلمانوں اور مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والی ”الاقصیٰ فلسطین مارچ“ سمیت 16اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت ”قومی مشاورتی اجلاس“ میں شرکت و رہنمائی کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید، پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ مبشرحسن، صدر عزاداری ونگ کراچی سید رضی حیدر رضوی، سابق سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن ذکی ہاشمی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حماس کی مزاحمت کا نتیجہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی ہے، حکیم الامت امام خمینی نے غاصب اسرائیل کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی۔ حضرت امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا بھر میں صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ غاصب اسرائیل کے خلاف امام خمینی کا کردار مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہے۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔

صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ فلسطین میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف حماس کی مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔حماس کا اسرائیل کے خلاف میدان میں نکلنا کار حسینی انجام دینے کا ثبوت ہے،غاصب اسرائیل کے خلاف حماس ،حزب اللہ اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .